ایبٹ آباد:غریب محنت کش کو تیزرفتارجیپ نے کچل کر مارڈالا۔ مقدمہ درج۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ گزشتہ روزکیلگ کا رہائشی 26 سالہ عابد ولد محمد اکرم مزدوری کی غرص سے اپنے بھائی کے ہمراہ پیدل ایبٹ آباد آ رہا تھا کہ مسلم آباد چوکی کے قریب تیز رفتار جیپ 5384 سند نمبر نے عابد کو کچل دیا۔جس کے نتیجے میں عابد ولد محمد اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا اور جیپ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ حویلیاں طاہر سلیم موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔عابد کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی حویلیاں پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف زیرِ دفعہ 279/320 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
