سوزوکی کیری گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیوراورخاتون جاں بحق۔دوبچے شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود میں کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گیرا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت ڈرائیور جابحق دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدود کھری کے مقام سے ایبٹ آباد آتے ہوئے سوزکی کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود عابدہ نامی خاتون سمیت قیصر نامی ڈرائیور اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے عابدہ دختر سلیمان اور ڈرائیور قیصر ولد علی اکبر دم ٹور گئے جابحق ھونے والی عابدہ بی بی اپنے والد کے گھر سے بچوں سمیت واپس ایبٹ آباد جا رہی تھی جبکہ دو زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!