بچی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزمان نے ضمانت پررہائی ملتے ہی تصاویر لوگوں کو دکھانا شروع کردیں۔ پولیس نے دوبارہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) تھانہ شنکیاری کی حدود موہری جبوڑی میں بچی کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کربلیک میل کرنے اور ڈرانے دھمکانے پر تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار، تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ملزمان صیاد عرف سعد ولد عبدالرزاق، بابر ولد ادریس، ساجد ولد مسکین، بلال ولد عبدالرزاق اور بابر ولد ادریس کیخلاف تھانہ شنکیاری میں مورخہ 16.03.2021 کو اغواء، زنا اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔جن کو شنکیاری پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیجوا دیا تھا تاہم ملزمان عدالت سے ضمانت پر رہاہوگئے تھے۔

ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ملزمان نے مسمات (ا) کی برہنہ ویڈیو اور تصاویریں علاقے کے لوگوں کو دکھانا شروع کردی۔اور مسمات (ا) کو ناجائز تعلقات رکھنے کیلئے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔بچی کی درخواست پر ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ بالا تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئیے ڈی ایس پی سرکل شنکیاری اور ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کو ہدایات جاری کی۔ ایس ایچ او تھانہ شنکیاری نے نفری کے ہمراہ کارواء کرتے ہوئے ملزمان بلال، ثاقب اور ساجد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

بچی کوذہنی کوفت اور ڈر سے نکالنے کے لئے ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان کی ہدایات پر وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ اور لوکل پولیس نے بچی کے گھر کادورہ کیا اور متاثرہ بچی سے ملاقات کی۔وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ نے بچی کو سائیکلوجیکل فرسٹ ایڈ دی تاکہ اسے فوری طور پر ٹرامہ سے نکالا جاسکے۔تاکہ وہ اپنی نارمل زندگی میں واپس آسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!