شہریارتشدد کیس: ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروالیں۔

ایبٹ آباد: شہریار تشدد کیس ایبٹ آباد پولیس کے پریشر کے بعد جملہ ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔ بی بی اے کروانے والوں میں رخمت ولد عبدالقیوم، جمال ولد سفیر، عادل ولد رشید، مرجان ولد بابر، آفتاب ولد محمد صادق، افضال ولد افاق، حسن ولد ارخاب، احسن ولد ارخاب ساکنان بیروٹ شامل ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ بکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

ایبٹ آباد پولیس کی ماہر تفتیشی ٹیم کیس کی نگرانی کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ نے تفتیشی افسران کو میرٹ پر کیس کی تفتیش سرانجام دینے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تمام تر قانونی لوازمات پوری کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور نوجوان شہریار کو باہم انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!