پرنسپل بشارت خان پرقاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم مظہرگرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)ایس ایس کے صوبائی صدرپرنسپل بشارت قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم مظہر جاوید کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کرلیاتھانہ سٹی ہری پور کی حدود چھپر روڈ نزد عدیل سی این جی کے قریب پرنسپل بشارت خان پر گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے کا واقع رونما ہوا۔ جس پر تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزم/ملزمان پر مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امجد حسین و دیگر افسران پولیس کو مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ دیگر انوسٹی گیشن افسران کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے ملزم عبدالرحمن ولد میرافضل سکنہ ڈھیری سکندر پور کو گرفتار کیا۔جبکہ دوسرا ملزم مظہر جاوید ولد خلیل الرحمن سکنہ ڈھیری سکندر پور موقع سے روپوش ہوگیا تھا۔ جس کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئی تھی۔ مورخہ 23 مارچ کو ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر امجد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے دوران کاروائی مقدمہ میں ملوث ملزم مظہر جاوید کو گرفتار کرلیاملزم کو بغرض حراست علاقہ مجسٹریٹ صاحب کی عدالت میں پیش کرکے 02 روز حراست پولیس حاصل کی گئیں۔مزید تفتیش جاری ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!