سوشل میڈیا پر صحابہؓ کی توہین کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج۔

prison, arrested, police, lockup

ایبٹ آباد: علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام دین نے صحابہ کرامؓکی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق چند یوم قبل ملزم جنید شاہ نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا فیس بک پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ تعالی کی شان میں گستاخی کی تھی جنید شاہ ولد مسعود شاہ قوم سید ساکنہ بکوٹ نے چند یوم قبل سوشل میڈیا اور فیس بک فورم پر تھانہ بکوٹ کے رہائشی مذکورہ بالا نے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی شان میں بدترین گستاخی کی۔جس پر عوام الناس اور علماء کرام نے شدید غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔

بلال افتخار ولد افتخار احمد عباسی ساکنہ تہر مٹھیاں کی مدعیت میں علت 192 محررہ 10.09.020 زیر دفعہ 295A/298A کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا تھا گزشتہ روز ملزم کی جانب سے مسعود اختر ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے سرکاری وکیل نے دلائل پیش کیے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!