ایبٹ آباد‘کنج میں سات سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود کنج جدید میں سات سالہ بچی کو دس روپے دے کر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بچی کے شور شراب کے بعد اہلیاں محلہ نے جنسی ذیادتی سے بچا لیا ملزم کو کینٹ پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود کنج جدید میں سبیل نامی درندہ نے سات سالہ بچی مسما(ع) کو دس روپے کی لالچ دی اور اسکو کنج میں زیر تعمیر مکان میں لیکر گیا اور سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ مقامی لوگوں نے اسکو دیکھ لیا۔

جس پر ملزم سبیل الرحمن موقع سے فرار ہوگیا مقامی لوگوں نے متاثرہ بچی کے لواحقین کو اطلاع دے دی جس پر متاثرہ بچی کے چچا نے فوری طور پر کینٹ پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق موقع پر پہنچ گئے اور ملزم سبیل الرحمن کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے چچا کی طرف سے تھانہ کینٹ کی علت نمبر 952/21 میں زیر دفعہ 377B 53CPA کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا۔ ملزم سبیل کو آج بروز منگل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!