بھرے بازار میں دوکان میں موجود تاجر پر فائرنگ ملزم فائر کر کے فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حویلیاں بھرے بازار میں دوکان میں موجود تاجر پر فائرنگ ملزم فائر کر کے فرار۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں محلہ قابلی کے بازار میں موجود چپل میکر محمد دین عرف بڑا کاکا پر ملزم نے پسٹل سے فائرنگ کی۔ محمد دین محفوظ رہے۔ بڑا کاکا اور اس کے بیٹے سرفراز نے بتایا کہ جس ملزم نے ہم پر دوکان میں فائرنگ کی یہ لڑکا ہماری دوکان کا پڑوسی ہے۔ گزشتہ شب تقریباً سات آٹھ بجے درمیان ہمارے گھر کے دروازے پر گیا اور زور دار انداز میں دروازے پر دستک کی جس پر سرفراز نے باہر نکل کر دیکھا چار لوگ کھڑے تھے۔

اس میں جس ملزم نے ہماری دوکان میں فائرنگ اس کو پکڑا تو اس نے کہا آپ نے مجھے نہیں پہچانا تو اسے کہا کہ میں دوسروں کو بھی پہچان لوں چاروں بھاگ گئے اور آج ہماری دوکان میں فائرنگ کی ملزم کا والد حویلیاں میں قہوہ کا کام کرتا ہے پولیس نے اطلاع پاتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کے والد کو گرفتار کر لیا۔

حویلیاں کے شہریوں اور سول سوسائٹی نیحویلیاں میں سرے عام بازار میں فائرنگ کرنے اور مسلسل بازار کے اندر چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا انھوں نے کہا پولیس کی کمزور گرفت ہونے کی وجہ سے آئے روز ایسی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا چوروں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی گزشتہ ایک ہفتے میں روزانہ کی بنیاد پر ایسی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد، ڈی ایس پی حویلیاں اور ایس ایچ او حویلیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر گرفت مضبوط کریں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنایا جائے حویلیاں شہر کے عوامی شہری اس وقت سخت کرب میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں اور احساس عدم تحفظ پیدا ہو چکا ہے تاجر برادری نے کہا اگر پولیس کی گرفت سے یہ درجنوں چوریاں جو ہوئی ہیں پیشرفت ہوتی تو اسکے اثرات مرتب ہوتے شہریوں کے مطابق یہ کوئی منظم گروہ ہے جو اس میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!