صوبیدارریٹائرعبدالرحیم شاہ کے گھر میں چوری کی وارادات کرنے والا ملزم ولیدشاہ گرفتار۔ مال مسروقہ برآمد۔

لوئرتناول(وائس آف ہزارہ)تھانہ شیروان کی حدود میں بڑھتی چوری کی ورداتوں پر ڈی پی او ایبٹ آباد کا سخت نوٹس ایس ایچ او شیروان کی دبنگ کاروائی شیروان روڈ پر نصب کیمروں والے گھر چوری کرنے والا ملزم چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار مال مسروقہ برامد ملزم جیل یاترا پر روانہ ملزم نے ریٹائرڈ صوبیدار عبدالرحیم شاہ کے گھر میں گھس کر شیروان روڈ پر نصب کیمروں کے سسٹم کو بری طرح نقصان پہنچایا نصب شدہ ایل ای ڈی توڑ دی اور گھر سے لائسنس یافتہ پستول 30 بور گولیاں بمعہ لائسنس اور نقدی بھی چوری کرلی چوری کی دلیرانہ واردات بدھ کو دن دیہاڑے گیارہ بجے کے قریب کرکے رفو چکر ہوگیا نامعلوم چور کے خلاف چوکی کوٹھیالہ میں اطلاعی رپورٹ درج کی گئی۔

جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد ایس ایس پی سجاد خان نے سخت نوٹس لیا اور چوری کی واردات میں ملوث ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات صادر کئے۔جس پر ایس ایچ او شیروان سعید خان کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی جس نے انچارج چوکی کوٹھیالہ سردار الطاف آئی ایچ سی سردار سجاد کے ہمراہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوکی کوٹھیالہ کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم ولید شاہ ولد اسماعیل شاہ ساکنہ چوکلی کو گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کیا تو ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ہی چوری کا اعتراف کرلیا ملزم کی نشاندہی پر ایس ایچ او شیروان سعید خان نے مال مسروقہ برآمد کرکے ملزم کو تھانہ شیروان منتقل کرکے مدعی عبدالرحیم شاہ کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کرکے تفتیش کے لئے حوالہ انوسٹیگشن اسٹاف کردی۔پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم ولید شاہ کو جیل یاترا پر روانہ کردیا یاد رہے کہ ملزم اس قبل بھی چوری کی متعدد وارداتیں کرچکا ھے جس کہ خلاف تھانہ شیروان تھانہ سٹی تھانہ حویلیاں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد ایف آئی آر درج ہیں۔تاہم ملزم کے کم عمر ہونے کی وجہ سے ملزم مزکورہ عدالت سے چھوٹ جاتا ھے پہلی بار ملزم کو عدالت نے جیل بھیجا ھے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!