شاہ مقصودانٹرچینج پر کارروائی: پجاروگاڑی سے ساڑھے آٹھ کلوچرس برآمد۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)تھانہ سرائے صالح پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی مشترکہ کاروائی، نزد انٹرچینج شاہ مقصود پر پجارو سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔حکومتی احکامات اور آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے وژن ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا” کیمطابق ضلعی پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر (N.E.T) اور ہری پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری۔ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ (N.E.T) نارکوٹکس ایریڈکیشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نزد انٹرچینج شاہ مقصود پر پجارو کی فرنٹ سیٹ کے نیچے سے 8574 گرام چرس برآمد کر لی۔سرائے صالح پولیس اور (N.E.T) کا ہمراہ نفری پولیس کے بدوران گشت اپنے ذرائع سے اطلاع پاکر نزد انٹرچینج شاہ مقصود پر پجارو نمبری 2538 کو روکا۔دریافت پر اپنا نام شبیر حسین ولد عطا اللہ سکنہ میرا علی خان بتلایا اور گاڑی ازقسم پجارو کی چیکنگ کے دوران فرنٹ سیٹ کے نیچے سے 8 کلو 574 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے پجاور قبضہ پولیس کرکے ملزم کو پابند سلاسل کیا اور منشیات ایکٹ کے زیر دفعہ 9D-CNSA کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!