وائس آف ہزارہ کی خبرپرایکشن:چھونہ میں کرش پلانٹس کو دودن کیلئے سیل کردیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وائس آف ہزارہ کی خبرپرایکشن:چھونہ میں کرش پلانٹس کودودن کیلئے سیل کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ہزارہ کی سب سے مقبول ترین نیوز سروس وائس آف ہزارہ کی خبر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے حکم پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو ایبٹ آباد کی سربراہی میں ٹیم نے چھونا کا دورہ کیا اور تمام کرش پلانٹس کو 02دن کے لیے سیل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر شہریوں کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے 02 دن کے اندر اہلیان علاقہ کے وفد اور متعلقہ محکمہ جات کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی نگرانی میں کمیٹی اپنی شفارشات مرتب کرے گی۔جس کے تحت صرف انہی کرش پلانٹس کو کام کرنے کی اجازت ہوگی جو ماحول دوست پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے ایک پیغا م میں کہا ہے کہ صرف وہی کرش پلانٹس کام کرنے کے مجاز ہوں گے جو ماحول دوست پالیسی پر عمل کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ایسے کرش پلانٹ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو شہریوں کے وبال جان بنے اور ماحول کے بگاڑ کا سبب ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!