ایبٹ آبادکریم پورہ پل کے نیچے جہازوں کی لینڈنگ۔ کینٹ پولیس خاموش تماشائی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کریم پورہ میں سرعام ہیروئن کی فروخت جاری۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ کریم پورہ میں سرعام ہیروئن فروخت کی جارہی ہے۔ ہیروئن کی لت میں مبتلاء تمام افراد کریم پورہ پل کے نیچے ہیروئن پینے میں مصروف ہیں۔ پل کے نیچے پولیس کے اہلکار بھی نہیں جاتے۔ کبھی کبھار سرکاری کاغذات کا پیٹ بھرنے کیلئے برائے نام کارروائی کرلی جاتی ہے۔ شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ کریم پورہ پل کے نیچے موجودہیرؤنچیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اور ہیروئن فروخت کرنیوالوں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!