ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات فروش نیلی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایڈیشنل سیشن جج ۵ نصرت ناز نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش نائیلہ عرف نیلی کی درخواست ضمانت خارج کر دی اس ضمن میں زرائع نے بیایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکارٹکس ایبٹ آباد شہر کو نوجوان نسل کے دشمن منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔چندروز قبل محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکارٹکس کے ایس ایچ او عبدالحمید خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او توقیر شاہ کی نفری کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ کینٹ کی حدود کریم پورہ میں چھاپا مارتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش محمد عمیر ولد عارف قوم راجپوت کو گرفتار کر لیا جس نے بعد ازاں دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جھنگی میں رہائش پذیر اس کی بہن نائیلہ بی بی عرف نیلی بھی منشیات فروخت کرتی ہے۔

جس پر ایس ایچ او محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکاٹکس نے جھنگی میں کاروائی کرتے ہوئے نائیلہ بی بی عرف نیلی کو بھی گرفتار کر کے دونوں ملزمان کے قبضے سے دو کلو چرس،157 گرام آئس،اور 750 گرام ہیرون برآمد کر لی دوران تفتیش دونوں ملزمان نے اطراف کیا کہ ہم دونوں محمد اعجاز ولد عزیز ساکنہ بانڈہ غزن کی مشیات فروخت کرتے ہیں گزشتہ روز دونوں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے نائیلہ کو جیل روانہ کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز نائیلہ عرف نیلی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی عدالت نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریکاڈ کی روشنی میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!