ہمارا فیس بک پیج

حلفیہ بیان جھوٹ نکلا: ملک امان عرف مانا اعلیٰ کوالٹی کی چرس سمیت دوبارہ گرفتار۔

تناول(وائس آف ہزارہ)تھانہ شیروان کی حدود سے حلفیہ بیان کرکے منشیات کاکاروبار ترک کرنے کاوعدہ کرنا والا منشیات فروش اعلی کوالٹی کی چرس کے ساتھ گرفتار۔ تھانہ شیروان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ایس ایچ او تانہ شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی زیر نگرانی شیروان پولیس کا چھاپہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملک امان عرف مانا اعلی کوالٹی چرس کے ساتھ گرفتار تھانہ شیروان میں مقدمہ درج۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی ڈی ایس پی سرکل راجہ محبوب کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ شیروان عبدالغفور قریشی کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری اسی سلسلے میں ایس ایچ او شیروان نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملک امان عرف مانا کے ڈیرے پر چھاپہ مارکاروائی کے دوران اعلی کوالٹی کی 2202 گرام چرس برامد کرکے ملک امان عرف مانا کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان منتقل کردیا جہاں پر ملزم کے خلاف مقدمہ زیردفعہ9dcnsa درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا ملزم کے خلاف تھانہ شیروان میں کم بیش 10 FIR اس پہلے بھی درج ہوچکی ہیں اور متعدد بار ملزم رو برو جرگہ قرآن پر حلف بھی اٹھا چکا ہے کہ آئندہ منشیات فروشی کا دھندہ نہیں کرے گا لیکن اس کے باوجود ملزم نے منشیات فروشی کا کاروبار ترک نہیں کیا اور نوجوان نسل میں زہر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اہلیان علاقہ نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کامطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کواس مہلک اور جان لیوا نشے سے بچایا جاسکے


شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!