کئی سالوں کے بعد تھانہ سٹی کی حدود میں سرگرم جواریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کئی سالوں کے بعد تھانہ سٹی کی حدود میں سرگرم جواریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ جوئے کے کئی اڈے بدستور کام کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پچھلے کئی سالوں سے تھانہ سٹی کی حدود میں جوئے کی محفلوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مبینہ بھتوں اور سیاسی وابستگیوں کی بناء پر تھانہ سٹی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ او سٹی سردار نازک نے ٹانچی چوک میں جوئے کی محفل پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے چار جواری ارشد محمود ولد افتخار سکنہ ملکپورہ، قاسم ولد لطیف سکنہ چٹہ پل، عمران ولد سائیں سکنہ ڈگی محلہ اور ناصر ولد شینواری خان سکنہ کچہری روڈ کوگرفتارکرکے داو پر لگی رقم 17 ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمدکر لئے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں فائیو گیملنگ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ سٹی کی حدود میں کئی نامی گرامی شخصیات ابھی بھی جوئے کے اڈے چلا رہی ہیں۔ جن کیخلاف سخت کارروائی کی ضرورت۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!