ایم ڈی کیٹ کے بعد: پبلک سروس کمیشن میں بھی نقل کا انکشاف۔

18 امیدواروں کو ہر قسم کی بھرتیوں کیلئے ایک سے تین برس تک کیلئے نا اہل قرار دیدیا گیا۔
اٹھارہ امیدوار نقل، ماسٹر کارڈ اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال میں ملوث پائے گئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایم ڈی کیٹ کے بعد خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا بخیر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت گریڈ 17 کے ایبلٹی ٹیسٹ کے دوران نا جائز ذرائع کے استعمال پر 18 امیدواروں کو ہر قسم کی بھرتیوں کے لئے ایک سال سے 3 برس تک کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی میں اسٹنٹ انجینئر، ایس ڈی اوگریڈ 17 اور ایس ڈی او میں متعلقہ آسامیوں پر بھرتی کے لئے 2023-06-24 کو منعقدہ ایبلٹی ٹیسٹ کے حوالے سے پرائم منسٹر سیٹیزن پورٹل پر تحریری شکایات سامنے آئیں، اس موقع پر کارروائی کے دوران جسمانی تلاشی کے بعد اٹھارہ امید وار نقل، ماسٹر کارڈ اورالیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال میں ملوث پائے گئے۔ اس معاملے کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی گئی اور تمام امیدواروں کوصفائی اور ذاتی سماعت کا موقع فراہم کیا گیا۔ لیکن ان پر الزامات ثابت ہو گئے اور وہ قصور وار ٹھرائے گئے۔ ان اٹھارہ امیدواروں کوخیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت ہر قسم کی بھرتی کے لیے ایک سال سے 103 سال تک کے لئے نا اہل قرار دیتے ہوئے ان کی بھرتی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے، مذکورہ قابلیت کا امتحان منسوخ قرار دیا گیا ہے جبکہ اور مذکورہ امیدواروں کے علاوہ دیگر امیدواروں کاتحریری امتحان دوبارہ 23 دسمبر، 2023 کو لیا جائے گا جبکہ نا اہل ہونے والے امیدواروں کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس امر کااعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پبلک نوٹس میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!