ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ او نواں شہر بھی جاگ اٹھے۔ دہمتوڑ میں پہلی مرتبہ بڑی کارروائی۔ پندرہ کلو چرس برآمد۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ او نواں شہر بھی جاگ اٹھے۔ دہمتوڑ میں پہلی مرتبہ بڑی کارروائی۔ پندرہ کلو چرس برآمد۔ تین منشیات فروش گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ دہمتوڑ میں سرگرم منشیات فروشوں کیخلاف ماضی میں پولیس نے کبھی کارروائی نہیں کی۔ ایس ایچ او نواں شہر عامرملک کی تھانہ نواں شہر میں تعیناتی کو بھی ایک سال سے زائد کا وقت ہو گیاہے۔ لیکن موصوف نے کبھی دہمتوڑ کا رخ تک نہیں کیا۔ ایبٹ آباد میں ڈی پی او سجاد خان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ او نواں شہر جاگ گئے ہیں اور انہوں نے دہمتوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے پندہ کلوگرام چرس برآمد کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاہے۔

ایس ایچ او نواں شہر نے بڑی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دہمتوڑ کے رہائشی منشیات فروش زوہیب ولد سرور کو 04 کلو 520 گرام چرس،  07 کلو 160 گرام چرس اور شیر افضل ولد مغل خان کو 03 کلو 740 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کرلئے ہیں۔

ضلعی پولیس سربراہ نے تمام ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کی فہرستیں مرتب کرتے ہوئے جلدازجلدگرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کے منشیات فروش ہماری آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں جو ہمارے نوجوانوں میں زہر گھول رہے ہیں، ضلع میں آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک گرینڈ آپریشن جاری رہے گا جس کی براہ راست نگرانی ڈی پی او سجاد خان خود کر رہے ہیں،ضلعی پولیس سربراہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں منشیات فروشوں کی اطلاع ایبٹ آباد پولیس کو دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جبکہ شہر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایس ایچ او حویلیاں انسپکٹر عارف تنولی نے منشیات فروش پرویز ولد راجہ خان سکنہ کوکل برسین کو 01 کلو 235 گرام ہیروئن اور 135 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف تھانہ حویلیاں میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!