کینٹ بورڈ الیکشن نتائج کے بعد پی ٹی آئی قیادت کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈ الیکشن نتائج کے بعد پی ٹی آئی قیادت کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئیں۔تحریک انصاف کی قیادت کی غلط پالیسیاں دو آزاد امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل وائس چئیرمین کا خواب بھی خطرے میں پڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کینٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج میں بدترین شکست کے بعد کینٹ بورڈ میں وائس چیئرمین کا تاج سر پر سجانے کے لیے تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی جانب سے آزاد امیدواروں کے پاس جا پہنچی اور پی ٹی آئی کی حمایت کے لیے انہیں کہا۔جس پر آزاد امیدواروں نے انکی ایک نہ سنی اور وارڈ نمبر دو سے نومنتخب ممبر کینٹ بورڈ واجد خان جدون اور وارڈ نمبر سات سے دلاور خان نے باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ سال 2015ء میں واجد خان جدون نے آزاد حیثیت سے کینٹ بورڈ کا الیکشن جیت کر سیٹ پاکستان تحریک انصاف کو تحفہ دی تھی۔ تاہم موجودہ الیکشن میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے واجد خان جدون کو نظرانداز کرکے ٹکٹ تیمور خالد کو دیا گیا۔ تاہم کافی سخت مقابلے کے بعد واجد خان جدون نے ایک مرتبہ پھر یہ الیکشن جیت لیا اور باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق چھ نشستوں اور پیپلز پارٹی کی حمایت کیساتھ مسلم لیگ(ن) کینٹ بورڈ میں اپنی حکومت بنانے کی کوششیں کررہی ہے۔ تاہم پیپلزپارٹی کے امیدوار فواد علی جدون مسلم لیگ(ن) کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!