حساس ادارے کے ملازم کو ایبٹ آبادمیں فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:حساس ادارے کے ملازم کو ایبٹ آبادمیں فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ انٹیلی جنس بیورو کے اہلکار عبدالقادرشاہ جوکہ تھانہ میرپور کی حدود میں واقع ایک گاؤں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ ہفتہ کی شام عبدالقادرشاہ کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر۱ کے قریب اندھادھند فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالقادر شاہ کی ٹانگ میں گولی لگی۔ حملہ آور جن کی تعداد کے بارے میں ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا۔ عبدالقادرشاہ کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تھانہ کینٹ میں واقع کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

Facebook Comments