جناح ہسپتال، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اورایبٹ آبادپریس کلب کے مابین معاہدے طے پاگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ور اور ایبٹ آبادپریس کلب کے مابین صحافیوں کے بچوں کے تعلیم میں سہولیات دینے کے حوالے معاہدہ طے پا گیا صحافیوں اور آخبار فروش یونین کے ممبران کے بچے اس سہولت مستفید ہونگے جس میں اس دنیا فانی سے رخصت ہونے والے صحافیوں کے بچوں کو مکمل فری تعلیم فراہم کیبجائے گئی ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پن سلیم خان، ضلعی صدرایبٹ آباد نقیب خان، ضلعی صدر مانسہرہ پروفیسر پرویز خان سواتی سمیت جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی معاشرے کا چوتھا ستون ہے اور معاشرے میں علم والے اور قلم والوں نے ہمیشہ عوامی خدمت اور معاشرے کو سدھارنے کی بات کی ہے صحافیوں کے بچوں کو تعلیم دینے کے حوالے دیپن اپنا بھر کردار ادا کرے گی اور جتنا ممکن ہو سکا ریلیف فراہم کرئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر پریس کلب ایبٹ آباد عامر شہزاد اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون سمیت تمام ممبران یو یقین دلایا کہ صحافیوں اور اخبار فروشوں کے بچوں کے روشن مستقبل کے حوالے سے پن اپنا مثبت کردار پیش کرتی رہی گئی اور ان کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا اس موقع پر فضل الرحمن، رحمت خان تنولی، عقیل خان, امتیاز، عمران خان سمیت کثیر تعداد میں پرائیویٹ سکولز کیپرنسپلز اور ایم ڈی ایز نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر پریس کلب کے صدر عامر شہزاد جدون صدر پریس کلب ایبٹ آباد اور پرائیویٹ سکول نیٹ ورک ایبٹ آباد کے صدر نقیب اللہ خان جدون نے ایک معاہدیپر دستخط کیے اس موقع پر صدر پریس کلب ایبٹ آباد عامر شہزاد جدون نے کہا کہ پن کی جانب سے ایبٹ آباد کے صحافیوں کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی ایک مثبت اقدام ہے اور یہ شمع ایبٹ آباد سے جلی ہے اور پورے خیبر پختون خواہ میں اس کی روشنی پہنچے گئی صحافیوں کے لیے رعایتی پیکج پر پن ایبٹ آباد اور پن خیبر پختون خواہ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے قلم اور کیمریکے مزدوروں کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے قدم اٹھایا اور فری تعلیمی سہولیات دینے کا معاہدہ طے پایا تقریب کے موقع پر ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے سربراہان سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پن کے اقدام کو سراہا

ایبٹ آباد پریس کلب اور جناح ہسپتال کے درمیاں صحافیوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پریس کلب اور جناح ہسپتال کے درمیاں صحافیوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلہ میں پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جناح ہسپتال ایاز خان ڈاکٹر عدنان بشیر اور پریس کلب کی جانب سے صدر عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے معاہدہ پر دستخط کئے اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان بشیر اور ایاز خان نے کہا کہ جناح ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال ہے جہاں جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات موجود ہیں جن و بروئے کار لا کر علاج کیا جارہا ہے اسی طرح ہزارہ کے ماہر ڈاکٹرز یہاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وومن میڈیکل کالج کلئے ہسپتال کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر ہم نے یہاں ہسپتال کے ساتھ ساتھ نارنگ سکول ٹیکنیکل سٹاف کی تربیت بھی کی جاتی ہے۔تاکہ تربیت یافتہ عملہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سروس دیکر خوشی محسوس کرتے ہیں ان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھا جائے گا۔ میڈیا کا معاشرے کی اصلاح میں بنیادی کردار ہے اس نسبت سے صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پریس کلب صدر عامر شہزاد جنرل سیکرٹری راجہ ہارون نے معاہدہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!