ایبٹ آباد‘بڑے بھائی کے بعدچھوٹابھائی بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید۔پسماندگان میں چاربیٹیاں اوربیوہ شامل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یونین کونسل گڑھی پھلگراں کے گاؤں کیالہ کا ایک اور سپوت ماں دھرتی پر قربان ہوگیا فوجی جوان اخترنوازخان کا،نماز جنازہ آج کیالہ گاؤں میں ادا کی جائے گی،اس سے قبل شہید کا بڑا بھائی شہزاد خان بھی شہید ہو چکا ہے شہید کی چار معصوم بیٹیاں ہیں۔ذرائع کے مطابق تحصیل حویلیاں کے گاؤں کیالہ کا رہائشی نوجوان اختر نواز پاک فوج کی طرف سے وانا میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

کیالہ کے اس خاندان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ شہید اختر نواز خان کا بڑا بھائی شہزاد خان بھی پاک فوج کی طرف سے پاک وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کر چکا ہے اختر نواز کی شہادت کی اطلاع پر گاوں کے لوگ شہید کے گھر جمع ہو گئے جبکہ نوجوان شہید کی میت کے استقبال کی تیاری کرنے لگے شہید اختر نواز خان کیالہ کے مشہور فریال قتل کیس کا حقیقی چچا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!