20

شکیلہ امین ایڈوکیٹ نے شیروان کے مشہور”ہاکیوں والاکیس“کے ملزمان کو بری کروادیا۔

ایبٹ آباد: شکیلہ امین ایڈوکیٹ نے شیروان کے مشہور”ہاکیوں والاکیس“کے ملزمان کو بری کروادیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تین سال قبل تھانہ شیروان کی حدود میں واقع گاؤں بموچھی میں سجاول تنولی، بلاول تنولی اور بلال تنولی پسران اقبال تنولی اور ان کی والدہ کیخلاف تھانہ شیروان میں 337F,H/34پی پی سی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ تمام ملزمان پر الزام لگایا گیاکہ انہوں نے ہاکیوں، ڈنڈوں وغیرہ سے حملہ کرکے راشد ولد خوشحال سکنہ بموچھی، شیروان کو شدیدزخمی کردیاتھا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔ کیس کا چالان مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیاگیا۔ تاہم اس کیس کو تین سال کے بعد ماڈل کورٹ میں ریفر کیاگیا۔ ماڈل کورٹ نے دس روز کے اندر کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ملزمان سجاول تنولی، بلاول تنولی اور بلال تنولی پسران اقبال تنولی اور ان کی والدہ کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی شکیلہ امین ایڈوکیٹ اور ناصر مشتاق ایڈوکیٹ جبکہ مدعی کی جانب سے کیس کی پیروی احمد حسین تنولی ایڈوکیٹ نے کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں