ہمارا فیس بک پیج

ایبٹ آباد کے تمام پٹواریوں نے چھٹی کی درخواستیں دیدیں۔

ایبٹ آباد:ضلع بھر کے پٹواریوں نے ڈپٹی کمشنر کے غیر منصفانہ فیصلوں اور غیر سنجیدہ رویوں پر احتجاجاً ایک مہینہ کی اجتماعی رخصت کی درخواست دیتے ہوئے مطالبات کی قراردادیں منظور کرلیں،پٹواریوں کی اجتماعی رخصت پر ضلع بھر میں کام ٹھپ ہونے اور کروڑوں روپے کا ریونیو خطرے میں پڑ گیا،انجمن پٹواریاں وقانون گویان کا ہنگامی اجلاس صدر آفس قانون گو حنیف خان کی صدارت میں پرانی تحصیل بلڈنگ میں ہوا جس میں ضلع بھر کے عہدیدران گرداور بھی موجود تھے۔

اجلاس میں 15قرادادوں کی متفقہ منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا،اجلاس میں پٹواریوں کی خالی نشستوں پر تقرری،ہائیکورٹ کے فیصلہ کے مطابق شعیب خان پٹواری،محمدنیاز پٹواری کی سروس مستقل کرنے پر زور دیا،پٹواریوں کی نشت کے لئے کئے گئے انٹرویو کے بعد تقرریاں نہ ہونے امیدوار زائد عمر ہو رہیہیں،ان کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا،اور اضافی چارج چھوڑنے کے علاوہ جلد بندی،محافظ خانہ کی جلد بندی،عملہ کی کمی دور کرنے اور بجلی مسائل حل کی قرارداد منظور کی،اجلاس میں نااہل افسران کی ٹرانسفر اور اہل کی تقرری کا بھی مطالبہ کیا گیا،اس موقع پر پٹواریوں سے اضافی ڈیوٹیاں نہ کرانے اور اضافی ڈیوٹیوں پر ہونے والے اخراجات کی ادائیگی پر زور دیا،اجلاس میں ضلع میں ہونے والی کھلی کچہریوں،دربار پر عملہ مال کی جانب سے بلز کی ادائیگی کے اخراجات نہ کرنے اورسابقہ اخراجات کی وصولیوں کی بھی قرارداد منظور کی گئی،اس موقع پر محکمہ مال کے خلاف شکایات کے طریقہ کار پر بھی اختلاف کیا گیا اور اس بات پر زور دیا کہ غلط شکایات ہے پٹواریوں کی معطلی کا سلسلہ بند کیا جائے اور ایسی شکایات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور نامکمل اے سی آر جلد مکمل کرنے کے علاوہ دیگر قراردادیں بھی منظور کیں،اجلاس میں انجمن پٹواریاں وقانونگویان کے عہدیداران کا کہنا تھا ڈپٹی کمشنر کی جانب سے غیر منصفانہ غیر سنجیدہ فیصلوں کی وجہ سے ضلع بھر کے تمام پٹوراری ذہنی طور پر اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر ہیں جس کے لئے متفقہ طور پر ایک مہینہ کی رخصت کے لئے درخواست دینے اور مطالبات کی فہرست دی ہے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!