سرکاری ہسپتالوں کی ایمبولینس گاڑیاں بمع ڈرائیور ریسکیو ڈبل ون ٹو کے حوالے کردی گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان)صوبائی حکومت کا بڑا اقدام شہر لے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ایمبولنس کی مدع میں ہونے والی کرپشن کی روک تھام کے لیے ایمبولنس سروس ڈرائیوروں سمیت ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئیں جہاں ریسکیو 1122 حکام نے ضلع ایبٹ آباد کی مختلف بی ایچ یوز،اور اور کیٹیگری ڈی ہسپتالوں میں اپنے اسٹیشن قائم کر کے کام شروع کر دیا، اس ضمن میں زرائع بتایا کہ تبدیلی سرکار نے کرپشن مکاوُ کا وعدہ پورا کر دیا صوبہ بھر سمیت ضلع ایبٹ آباد کی ہسپتالوں میں موجود ایمبولنس کی مدع میں ہونے والی کرپشن کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت نے ہسپتالوں میں موجود ایمبولنسز ڈرائیوروں سمیت ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔

جس کے بعد ریسکیو 1122 حکام نے ایبٹ آباد کی چودہ آر ایچ سیز اور ڈی کیٹیگری ہستالوں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ دفتر،کالا پانی،ڈی ایچ کیو ہسپتال،ڈبل ون اسٹیشن،شیروان،ڈبل ون اسٹیشن، ایوبیہ، نتھیاگلی، حویلیاں، بوئی،لورہ،ڈبل ون اسٹیشن،آف روڈ،ڈبل ون اسٹیشن میں اپنی ٹیمیں تشکیل دے کر کام شروع کر دیا جس سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو باآسانی بغیر انتظار کیے ایمبولنس سروس مہیا کر دی جاتی ہے اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایاکہ شہر کی چودہ ہسپتالوں میں سنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں ہر اسٹیشن میں ہمارا ایک میڈیکل ٹیکنیشن اور ڈرائیور موجود ہو گا جو متاثرہ مریض کو بروقت طبی امداد فراہم کرے گا اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ یہ صوبائی حکومت کا بہت اچھا قدم ہے جسے عوام کو بروقت ایمبولنس سہولت میسر ہو سکے گی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ انکی دہلیز پر مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!