جاوید شہید روڈ کے رہائشی شخص نے خودکوگولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایبٹ آباد: جاوید شہید روڈ کے رہائشی شخص نے خودکوگولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاوید شہید روڈ، رحمانیہ سٹریٹ کا رہائشی 45سالہ عامرندیم اسلام ولد عبدالسلام نفسیاتی مریض تھا۔ جمعرات کی شام عامر ندیم نے خود پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ گھرکے باہر جمع ہوگئے۔ اس دوران پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او سردار واجد اور پولیس چوکی جناح آباد کے انچارج عبدالہادی موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!