ایبٹ آباد کے سپورٹس کمپلیکس کا فنڈہری پور منتقل کیاگیاتو اراکین اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرینگے:امجدشاہزمان۔

ایبٹ آباد: سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان نے کہاہے کہ ایبٹ آباد کے سپورٹس کمپلیکس کا فنڈہری پور منتقل کیاگیاتو اراکین اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرینگے۔ ایبٹ آباد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں ہی بننا چاہیے اس مقصد کیلئے تعلیمی بورڈ نے زمین بھی خرید لی ہے۔اب فنڈز کی منتقلی کا کوئی جواز نہیں بنتا اگر یہ فنڈز دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیاجائے گا۔

وائس آف ہزارہ سے بات چیت کے دوران امجدشاہزمان کا کہناتھا کہ ایبٹ آباد کے شہریوں کو ساتھ شامل کرکے اس کوشش کو ہم ناکام بنا دیں گے۔ایبٹ آباد کے منتخب عوامی نمائندے بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے ایبٹ آباد ہر لحاظ سے موزوں ہے۔یہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہونے کیو جہ سے کوہستان سے غازی تک طلباء و طالبات کو ایبٹ آباد آنے جانے میں آسانی ہے۔سپورٹس کمپلیکس کے فنڈز کی دوسرے ضلع میں منتقلی ایبٹ آباد کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ایبٹ آباد مانسہرہ اور کوہستان کے عوام اس کوشش کو ناکام بنادیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!