ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان نے دہمتوڑ میں گندگی کا ڈمپنگ پوائنٹ بنانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سلہڈ میں پہلے سے ہی گندگی کا ڈھیر موجود ہے۔ اس گندگی کے ڈھیر کو اب سلہڈ سے دہمتوڑ کے پرفضاء مقام پر منتقل کیاجارہا ہے۔ جس کے تحت دہمتوڑ میں پورے شہر کی گندگی پھینکی جارہی ہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر دہمتوڑ سے گندگی کے ڈھیرکو ختم کیاجائے۔ بصورت دیگر اہلیان نواں شہر اور دہمتوڑ احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔ امجد شاہزمان نے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوامی نمائندوں کی نااہلی کے باعث بیس سالوں سے ایبٹ آباد میں گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے ری سائیکلنگ پوائنٹ نہیں بنایاجاسکا۔ سلہڈ کے گندگی کے ڈھیر میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے جو ری سائیکلنگ پوائنٹ بنایاگیا۔ وہ کبھی چلا ہی نہیں۔ اب ایبٹ آباد شہر کی تمام گندگی سلہڈ کی بجائے دہمتوڑ میں پھینکی جارہی ہے۔ جس کوہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ محکمہ واسا، کنٹونمنٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کے افسران کو متنبہ کیاجاتاہے کہ دہمتوڑ میں کسی بھی قسم کی گندگی نہ پھینکی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!