ایبٹ آباد: بگنوتر سے تعلق رکھنے والا نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان کا میٹریل انسپکٹر دوران ڈیوٹی کام کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وانا وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق لواحقین غم سے نڈھال لواحقین غم سے نڈھال مقتول کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد کے علاقے بگنوتر کا رہائشی نیشنل انجینئرنگ سروس پاکستان کا مٹیریل انسپکٹر سردار عابد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وانا وزیرستان میں جاری کنسٹرکشن کام کی نگرانی کے لیے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں بگنوتر سے تعلق رکھنے والا سردار عابد ولد یوسف،سعید احمد، سید ظفر شاہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے نہیں رہتے ہو واقع کی اطلاع ملتے ہیں لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے سردار عابد کی نماز جنازہ گزشتہ روز ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ آبائی گاوں بگنوتر میں ادا کردی گئی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پیسکو کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کینٹ بورڈ کوواپڈا کی گاڑیوں فوری طور پر واپس کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اور پراپرٹی ٹیکس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے معاملے کو مل بیٹھ کر ایک ماہ کے اندر اندر حل کرنے کیلئے […]