سینکڑوں افراد متاثر سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا تانتا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد سمیت ہزاررہ بھر میں آشوب چشم کی وباء پھیلنا شروع ہوگئی ہے کراچی میں پھیلنے والی آشوب چشم کی وباء ایبٹ آباد تک پہنچ گئی ہے۔ایبٹ آباد میں درجنوں شہری آشوب چشم کی وباء میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ کراچی سے مختلف شہریوں کے ایبٹ آباد سمیت اپنے دیگر اضلاع کی منتقلی کے بعد یہ وباء مختلف اضلاع میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایبٹ آبادکو آشوب چشم کی مرض نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔آنکھوں کا سرخ ہونا اور ان سے پانی بہنا مرض کی بڑی علامات ہیں شہر کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ڈینگی مرض کے ساتھ ساتھ آشوب چشم کا مرض بھی تیزی سے پھیل رہا ہے سکولوں میں تیزی سے آشوب چشم کی وباء پھیل رہی ہے۔ اشوب چشم کی وباء تیزی سے پھیلنے کے باعث درجنوں بچے، خواتین، طالبات متاثر ہو گئے ہیں۔
