انجمن پٹواریان و قانون گوئیاں نے نائب تحصیلدار کو چارج لینے سے قبل بھگادیا۔

ایبٹ آباد:انجمن پٹواریان و قانون گوئیاں نے نائب تحصیلدار کو چارج لینے سے قبل بھگادیا۔اس ضمن میں محکمہ مال کے ملازمین نے صحافیوں کو بتایاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک جونیئرترین پٹواری عامرشہزاد کو ایبٹ آباد کا نائب تحصیلدار تعینات کیاگیا۔ عامرشہزاد جوکہ ابھی تک کنفرم پٹواری بھی نہیں ہے۔ منگل کے روز جب وہ چارج لینے محکمہ مال کے دفتر میں پہنچے تو وہاں پر انجمن پٹواریان و قانون گوئیاں کے اراکین پہلے سے موجود تھے۔ جنہوں نے عامر شہزاد کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں واپس پشاور چلے جانے کو کہا۔ اورانہیں چارج لینے نہیں دیا۔

انجمن پٹواریان و قانون گوئیاں ایبٹ آباد کے نمائندوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جب چوروں کو ایبٹ آباد میں تعینات کیاجائے گا تو وہ چوری ہی کرینگے۔ حق دار لوگوں کو میرٹ پر تعینات نہیں کیاجارہا۔ سفارش اور رشوت کی بنیاد پر چوروں کو عہدے دیئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عامر شہزاد اپنے آپ کو ایک بہت بڑے بیوروکریٹ کا قریبی رشتہ دار ظاہر کرتاہے۔ موصوف کا چھوٹا بھائی پشاور میں نائب تحصیلدار کے عہدے پر فائز ہے۔جوکہ کنفرم پٹواری نہیں ہے۔ قومی احتساب بیورو نے کرپشن الزامات کے بعد انکوائری کرکے عامر شہزاد کے بھائی کو ریورڈ کیاتھا۔ تاہم قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ دوبارہ نائب تحصیلدار بن گیا۔

Facebook Comments