عیدکے دوسرے موٹرکار گہری کھائی میں جاگری۔ چار افراد جاں بحق۔

کوہستان (وائس آف ہزارہ) عیدکے دوسرے موٹرکار گہری کھائی میں جاگری۔ چار افراد جاں بحق۔ ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ عیدالفطر کے دوسرے روز چلاس گلگت بلتستان کے رہائشی افراد موٹرکار نمبری: پی ایچ 332پر اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ پٹن کوہستان کے مقام پر گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار گشپور ولد رفیق اللہ، انعام اللہ ولد اشرف، عبدید ولد گشپور، عنایت اللہ ولد شکور ساکنان چلاس گلگت بلتستان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مطلوب خان بمع نفری موقع پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال پٹن جبکہ زخمی شخص کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا۔ پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو انکے آبائی گاؤں روانہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!