ایکسائز انٹیلی جنس بیوروکے نسیم خان کی ایک اور بڑی کارروائی:میرامندروچھ کا رہائشی غلام بشیر ہیروئن سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایکسائز انٹیلی جنس بیوروکے نسیم خان کی ایک اور بڑی کارروائی:میرامندروچھ کا رہائشی غلام بشیر ہیروئن سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ منشیات فروشوں کے ٹاؤٹوں اوران سے بھتے لیکرانہیں تحفظ فراہم کرنے والے سماج دشمن عناصر نے آج کل ایکسائز سب انسپکٹرنسیم خان کیخلاف سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈہ شروع کررکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹرنسیم خان کو ہیروئن سمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملی۔ نسیم خان کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ایکسائزاینڈ نارکاٹکس عبدالحمیدخان نے بمع نفری کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران غلام بشیر نامی منشیات فروش ساکن میرا مندروچھ نواں شہر ایبٹ آباد کو 522 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس میں مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!