ہمارا فیس بک پیج

رمضان المبارک میں خون کی ہولی: نوجوان کوچھریاں مار کر زخمی کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:قلندرآبادمقصود پلازہ میں معمولی تکرار پر دو افراد نے چھریوں کے وار کر کے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سعید نامی نوجوان جو مست میرا کا رہائشی ہے کیساتھ نامعلوم وجوہات پر توں تکرار ہوئی جس پر ظاہر شاہ ولد طاوس خان ساکنہ مست میرا اور امین نامی دو افراد نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے سعید کو شدید زخمی کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مانگل پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال رواانہ کر دیا گیا۔

 


شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!