دس سالہ بچے کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا عاقب گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود چٹوئے دی گلی میں دس سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود چٹوئے دی گلی کی رہائشی مسماۃ بشریٰ بی بی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرواتے موقف اختیار کیا کہ جٹوئے دی گلی کے رہائشی عاقب ولد یونس نے میرے بیٹے محسن ولد سعید احمد کو اکیلا پا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی زبردستی کوشش کی جس پر ایس ایچ او تھانہ کی نفری کے ہمراہ چٹوئے دی گلی میں چھاپا مارتے ہوئے ملزم عاقب ولد یونس کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377 511 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزم عاقب کا کہنا تھا کہ یہ بچہ ہماری جگہ سے خوبانیاں توڑ رہا تھا جس پر میں نے اسے منع کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!