ہری پور(وائس آف ہزارہ) محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخواہ کی پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز کاروائی۔خان پور کے علاقے سلطان پور میں کاروائی۔ دو ہزار سال پرانا کڑروں روپے مالیت کا مجسمہ برآمد۔ ایک شخص گرفتار۔ خان پور کے علاقے سلطان پور میں محکمہ آرکیالوجی کی اطلاعات پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھپائے گئے بدھا کے مجسمے کو برآمد کر لیا۔ جسکی مالیت کروڑں میں بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق محکمہ آرکیالوجی کے فیلڈ آفسیر گل نبی اور سائیڈ انچارج راجہ عدنان کے ہمراہ سلطان پور کے ایک مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزم سے دو ہزار سال پرانا بدھا کا مجسمہ برآمد کر لیا۔ مسرور شاہ نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔محکمہ آرکیالوجی کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا کے اس مجسمے کو پنجاب سمگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ دو ہزار سال پرانے اس بدھا کے مجسمے کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کاروائی پر عوامی حلقوں نے محکمہ آرکیالوجی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کے نوادرات مافیا کے خلاف اس کاروائی سے قیمتی بدھا کے مجسمے کو سمگلنگ ہونے سے بچا لیا جو کے محکمہ آرکیالوجی کی بڑی کامیابی ہے۔
