قتل کیس کا راضی نامہ نہ کرنے پر مدعی کے گھر میں مسلح افراد گھس گئے۔مدعی پر تشدد۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)قتل کے مقدمہ میں زبردستی راضی نامہ کے لئے مدعی کے گھر میں گھس کر اغواء اور تشددکرنے پر مرکزی ملزم مسرت اقبال گرفتار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری حطار گاؤں میں قتل کے مقدمہ میں زبردستی راضی نامہ کروانے کے سلسلے میں مدعی کے گھر میں گھس کر اغواء، تشدد، ڈرانے دھمکانے اور مین روڈ پر پول سیرسیوں کے ساتھ باندھنے کا واقع رونما ہواجس پر تھانہ حطار پولیس نے محمد شفاقت خان کی مدعیت میں مسرت اقبال سمیت 17ملزمان کے خلاف زیر دفعات 365/452/506/148/149 کے مقدمہ درج رجسٹر ہواواقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی خانپور ابرار خان اور ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز کو فوراً ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئیایس ایچ او تھانہ حطار نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں کرتے ہوئے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم مسرت اقبال ولد ریاض علی سکنہ حطار کو گرفتار کرلیا ہیدیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں عمل میں لارہی ہیجلد ہی مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!