ڈی ایف او(ر) مبین شاہ کے گھر میں مسلح ڈکیتی۔ گن پوائنٹ پر لاکھوں کے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ لی گئی۔

ایبٹ آباد:تھانہ میرپور کی حدود گلبرگ کالونی میں چار مسلح ڈاکو ں نے ریٹائرڈ ڈی ایف او کے گھر داخل ہو کر گھر کے مکینوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر سے طلائی زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا اور موٹرکار میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گء تھانہ میرپور کی حدود میں اٹالین مال اور پولیس چوکی جناح آباد کے قریب واقع گلبرگ کالونی میں منگل کی رات کو چار مسلح ڈاکو ریٹائرڈ ڈی ایف او مبین شاہ کے گھر داخل ہو گئے ڈاکوؤں نے گھر کے مکینوں کو اسلحہ کی نوک پر ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے طلائی زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر موٹر کار میں سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!