اسلحہ لائسنس برانچ کا عملہ غیرحاضررہنے لگا۔ لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)اسلحہ لائسنس برانچ میں صارفین رلنے لگے عملہ اپنی نشستوں سے غائب رہ کر اپنے عزیز رشتہ داروں کے دفتری کام نپٹانے لگا عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنالائن میں کھڑے عوام گھنٹوں خوار ہونے لگے سفارشیوں کے کام بغیر کسی قطار کے ہونے لگے ڈی سی ایبٹ آباد سے نوٹس کا عوامی مطالبہ وائس آف ھزارہ ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس برانچ میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکار من پسند لوگوں کو نوزانے لگے عام صارف کو لائن میں کھڑا کرکے گھنٹوں خوار کیا جاتا ھے جب کے سفارشیوں کو بغیر کسی لائن کے کاؤنٹر کے اندر بلا کر ان کے کام کیئے جاتے ہیں دفتر کا عملہ اکثر اپنی سیٹوں سے غائب رہ کر اپنے قریبی یار دوستوں اور رشتہ داروں کے دفتری کام کو سر انجام دینے میں مصروف رہتے ہیں تبدیلی کی دعوے دار ضلعی گورنمنٹ نے بھی اسحلہ لائسنس برانچ کو مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے دور دراز سے آئے صارفین کو ٹھیک طریقے سے بریف بھی نہیں کیا جاتا جس وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار ہوناپڑتا ھے اور متعدد بار دفتر کے چکر لگانے پڑھتے ہیں دفتر میں آئے صارفین نے ڈی سی ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ھے کہ اسلحہ لائسنس برانچ میں عرصہ دراز سے تعینات عملے کو تبدیل کرکے اچھی شہرت کے عامل تجربہ کار اور خوش اخلاق عملے کو تعینات کیاجائے تاکہ عوام کو اسلحہ لائسنس کے حصول میں ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!