درہ سلہڈ کا مشہور منشیات فروش ارسلان شاہ آٹھ کلوچرس اور ایک کلوہیروئن سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ارسلان شاہ آٹھ کلوچرس اور ایک کلوہیروئن سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ درہ سلہڈکارہائشی منشیات فروش ارسلان شاہ ولد محمود شاہ کافی عرصہ سے حویلیاں اورایبٹ آبادہیروئن اور چرس فروخت کرتا چلا آرہاہے۔ ایس ایچ او تھانہ حویلیاں سردار رفیق نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ارسلان شاہ ولد محمود شاہ کو گرفتار کرکے آٹھ کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!