ایبٹ آباد‘جھنگی سٹاپ پر سیوریج نالے کا سارا پانی سڑک پر بہنے لگا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) جھنگی سٹاپ پر سوئی نادرن گیس کے ٹاؤن بارڈر سٹیشن (ٹی بی ایس) کی وجہ سے سیوریج نالے کا سارا پانی سڑک پر بہنے لگا، نئی سڑک کی خرابی سمیت اہلیان علاقہ کو وہاں سے گذرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، اہلیان علاقہ نے سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل حکام کو نالے کے نیچے سے سیوریج پائپ گذارنے کا مطالبہ کر دیا۔ جھنگی سٹاپ پر ٹاؤن بارڈر سٹیشن کی وجہ سے سیوریج نالے پر متعدد موڑ پڑنے سے اکثر سیوریج نالہ بند رہنے لگا ہے، سوئی گیس حکام کو چاہئے کہ ٹی بی ایس کے نیچے سے سینی ٹیشن کا بڑا پائپ گذار کر اس مسئلہ کو حل کرے، اس طرح سیوریج کا پانی بغیر کسی خلل کے مین نالے میں جا کر گرے گا۔ پی ٹی سی ایل حکام بھی نالے کے عین اوپر ٹیلی فون بکس کو فوری ہٹا کر دوسری جگہ منتقل کریں یا اسی طرح وہ بھی سیوریج کا بڑا پائپ ڈالے تاکہ لوگوں کا یہ پرانا مسئلہ حل ہو سکے۔ بارش کے دنوں میں لمبا میرا جھنگی سے آنے والا سیوریج کا پانی یہاں پر پہنچ کر جھنگی سٹاپ اور ساتھ میں مین سڑک پر جمع ہو جاتا ہے جس سے شہریوں کا وہاں سے گذرنا محال رہتا ہے۔ جھنگی کے شہریوں سے دونوں محکموں سے گذارش کی ہے کہ یا تو وہ اپنی مصنوعات ہٹائیں یا پھر سیوریج کے پانی کے گذرنے کیلئے ان جگہون کے نیچے سے سیوریج کا بڑا پائپ گذاریں، عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!