ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ہڑتالی ڈاکٹروں نے خاکروبوں کو بھی ساتھ ملا لیا۔

خاکروبوں کی جانب سے صفائی نہ کرنے کی وجہ سے ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ڈاکٹرز وسٹاف کیخلاف کاروائی کا فیصلہ۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور سٹاف نے زاتی مفادات کیلئے شروع کی گئی ہڑتال ختم نہیں کی ڈاکٹروں نے ہسپتال کے خاکروبوں کو بھی ساتھ شامل کر لیا ہڑتال کی وجہ سے غریب مریض دل کر رہ گئے ڈاکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ہڑتال کر کے پرائیویٹ کلینکس سجا کر بیٹھ گئے غریب مریض ڈاکٹروں کو ان کے پرائیویٹ کلینکس پر چیک کروانے پر مجبور ہو گئے خاکروبوں کی طرف سے صفائی نہ کرنے کی وجہ سے ہسپتال کے وارڈز میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس سے تعفن اور بدبو پھیل گئی ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور سٹاف کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کو باہر اپنے پرائیویٹ کلینکس ختم کر کے ہسپتال کے اندر پریکٹس کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ذاتی مفادات کیلئے ہڑتال شروع کر دی اور ساتھ خاکروبوں کو بھی شامل کر لیا جس کی وجہ سے غریب مریض رل کر رہ گئے ہیں غریب مریض ڈاکٹروں کو ان کے پرائیویٹ کلینکس پر چیک کروانے پر مجبور ہیں خاکروبوں کی ہڑتال کی وجہ سے ہسپتال کے وارڈز میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور سٹاف کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!