ایبٹ آباد کے رہائشی عاطف نے اپنی بیوی اورساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بیٹاشدیدزخمی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات غازی کے علاقہ بلال ٹاؤن میں قاتل شوہر کی فائرنگ بیوی ساس قتل بچہ زخمی ملزم فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے اطاع پاکر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے کیے غازی ہسپتال منتقل کیا جہاں شناخت پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیافائرنگ سے دس ساہ سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا غازی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل شوہر کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد کے رہائشی عاطف ولد شیخ نے غازی کے علاقہ بلال ٹاؤن میں اپنی بیوی عظمی بی بی اور ساس توحیدہ بی بی زوجہ ولایت خان کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کریا فائرنگ کے نتیجے میں قاتل شوہر کاتین ماہ کا سگا بیٹا بھی زخمی ہوگیا پولیس نے اطلاع پاکر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے غازی ہسپتال منتقل کیا اور زخمی بچہ کو طبی امداد کے لیے ایمرجنسی وارڈ بھیج دیا پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ لگتا ہے قاتل ایبٹ آباد کا رہائشی ہے جوکہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے بیوی اور ساس علاقہ ٹوپی صوابی کی رہائشی ہیں جن کے ورثاء کو اطلاع کردی گئی ہے بھائی کی مدعیت میں زیردفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کرچھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق قاتل شوہر نے نائن ایم ایم پستول سے پانچ فائر کیے ہیں جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں گھر میں صرف دو خواتین ہی موجود تھیں تب قاتل واردات کے بعد باسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ایک دس سالہ بچہ معجزانہ طقر پر بچ گیا ہیجبکہ مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ مقتولین خواتین کا غازی میں کوئی بھی رشتہ دار موجود نہیں ہے حمزہ نام کا بھائی ہے جو بریانی کی دکان پر ملازمت کرتا ہے بعدازں ورثاء نے ٹوپی صوابی سے آکر لاشیں وصول کرکے آبائی گاؤں کو روانہ ہوگے ہیں پولیس کے مطابق تین ماہ کی بچے کو ٹانگ میں گولی لگی ہے جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!