پاکستانی شناختی کارڈبنانے کی کوشش: ایف آئی اے نے نادرا کے دفترسے افغان جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستانی شناختی کارڈبنانے کی کوشش: ایف آئی اے نے نادرا کے دفترسے افغان جوڑے کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ایف آئی اے کرائم سرکل ایبٹ آباد کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بدھ کے روزبانڈہ علی خان ایبٹ آباد میں رہائش پذیر افغان شہری اسماعیل ولد سلطان شاہ اورنگینہ زوجہ بابرخان نادرا کے دفتر میں جعلی دستاویزات تیار کرکے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے پہنچے۔ جہاں مختلف سوالات کے دوران نادرا کے اہلکاروں نے شک گزرنے پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو اطلاع دی۔

جس پر سب انسپکٹرمحمد شاکر، سب انسپکٹر حسیب جمال، اے ایس آئی سحرش زیب اور دیگر اہلکار نادرا کے دفتر میں پہنچ گئے اورابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسماعیل اور نگینہ افغان شہریت کے حامل ہیں۔ جس پر دونوں کیخلاف نادرا ٓرڈیننس کی دفعات 419،420،468،30کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!