تعطیلات کے باوجود پرائمری اساتذہ کو حاضری کی ہدایت۔

محکمہ تعلیم کے افسروں نے بغیر کسی نوٹیفکیشن میل فی میل اساتذہ کو 15 جون تک سکولوں میں ڈیوٹی کا پابند بنا دیا۔
اساتذہ خصوصاً معلمات کے شدید تحفظات، زبانی احکامات کہ چھٹی منسوخ نہیں کی جاسکتی:ملازمین کوڈ آف کنڈکٹ۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت کی جانب سے کل یکم جون سے پرائمری سکولوں میں گر ما تعطیلات کے احکامات کے با وجود محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے افسروں نے اساتذہ کو 15 جون تک سکولوں میں ڈیوٹی دینے کی زبانی ہدایات کی ہیں، جس پر اساتذہ خاص کر معلمات نے شدید تحفظات کا اظہار کیاہے محلہ تعلیم نے کیم جون سے پرائمری اور 15 جون سے مدل بہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں گر ما تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا تا ہم محکم تعلیم کے افسروں نے کل یکم جون سے چھٹیوں اور طلباء وطالبات کی عدم موجودگی کے باوجود اساتذہ کو 15 جون تک سکولوں میں موجود رہنے کی ہدایات کی ہیں، سیکرٹری تعلیم نے گزشتہ دنوں ایک اجلاس میں صرف مڈل ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کے اساتذہ کو 15 جون تک انرولمنٹ کی ہدایت کی تھی جبکہ محکمے کے بعض افسروں خاص کر خواتین افسروں نے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو بھی مذکورہ ڈیوٹی کا پابند بنادیا ہے واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت اگر کوئی بھی ان تعطیلات کو زبانی احکامات پر منسوخ کرتا ہے تو یہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 4، 11،24 اور 25 کی کھلی خلاف ورزی ہے نیز سرکاری ملازمین کے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق بنا کسی تحریری حکم نامہ کے کسی بھی ملازم کی سرکاری تعطیل منسوخ نہیں کی جاسکتی اگر حکومت وقت کسی بھی سرکاری ملازم کوسرکاری تعطیلات میں کسی بھی وجہ سے طلب کرے تو حکومت ان ملازمین کو منسوخ کی گئی تعطیلات کے بدلے میں دگنا معاوضہ یادگنی تعطیل دینے کی پابند ہے، اگر بنا کسی تحریری حکم نامہ کے زبانی طور پر کسی بھی ملازم کی سرکاری تعطیل کو منسوخ کیا جائے تو ملازمین کو یہ حق حاصل ہے وہ ایسے غیر قانونی حکم کو ماننے سے انکار کریں اور عمل درآمد نہ کریں، کسی بھی غیر آئینی، غیر قانونی حکم سے انکار کرنے پر کوئی بھی اتھارٹی کسی بھی ملازم کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کر سکتی اور اگر کرنے کی کوشش کرے تو یہ آئین اور قانون دونوں کی واضح خلاف ورزی مانی جائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!