اعظم سواتی بائیس کروڑ ہڑپ کرگیا۔ بیرسٹرجاوید عباسی کیخلاف الیکشن لڑونگا: کیپٹن (ر) صفدراعوان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے و مسلم لیگ ن مرکزی یوتھ صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی باتیں کرنے والے وزرا ء پر بغاوت کے مقدمات درج کئے جائیں۔دوکانوں کے کرایہ اکھٹے کرنے والے آج ارب پتی وزیر کیسے بنا ہے؟اعظم سواتی کالا ڈھاکہ میں بائیس کروڑ ھڑپ کرگیا۔نیب نے دو ڈپٹی کمشنر پکڑ کر کیس بند کر دیا۔جو وزیر فراڈ کے باعث امریکہ نہیں جاسکتا وہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی باتیں کر رہا ہے۔سابقہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے داماد (ر) کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ میں ظلم کے خلاف لڑ رہا ہوں اور 73 کی آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں اس ملک میں مادر ملت کے خلاف بھی غداری کا الزام لگا ہے آئین کی پاسداری اوراس پر عمل نہ کرنے سے ملک کمزور ہوا ہے آئین بار بار پامال ہوتا رہا ہے کینٹ بورڈ کے انتخابات میں حکمران جماعت کو عبرتناک شکست ہوئی ھے نواز شریف اقتدار کیلئے نہیں پاکستان کیلئے لڑ رھا ھے اقتدار اور مشکلات بہت عارضی چیزیں ہیں۔میرے خلاف بھی پندرہ سے زائد جھوٹے مقدمات بنائے گئے ماضی میں مادر ملت کے خلاف بھی غداری درج کیا گیا مقدمات میں الجھا ہوا ہوں بیشمار مقدمات ہیں کوئی ایسا شہر نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو تحفظ ناموس رسالت پر آواز بلند کرنے پر مجھے دس سال کے لیے نااہل کیا گیا ناموس رسالت پرایمان نہ لانے والا بدترین کافر ہے دوسری جانب حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی باتیں کرتے ہیں کیا ان پر کوئی آرٹیکل یا غداری کا مقدمہ درج نہیں ہوتا میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے والے وزراء کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔2018 میں لوگوں نے ووٹ نواز شریف کو دیا لیکن جیت کپتان کی ہوئی۔

پارٹی میں گروپ بندیوں کے حوالے سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے اختلافات ہر پارٹی میں موجود ہوتے ہیں انشاء اللہ ہم کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ پارٹی کے اندر تمام دھڑوں کو ایک ساتھ جوڑا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف اور صرف سفید بالوں والے مشرف کے درینہ ساتھی بیرسٹر جاوید عباسی اگر پارٹی کے ٹکٹ سے بھی الیکشن لڑے گا تو میں اس کے خلاف آزادی کی طرف سے الیکشن لڑوں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!