عظمت شاہ قتل کیس: بااثر سواتی خاندان نے سادات خاندان پر ظلم کے پہاڑ گھرا دیئے۔

ایبٹ آباد: تھانہ شنکیاری کی حدود سچہ کلاں میں بااثر سواتی خاندان نے سادات خاندان پر ظلم کے پہاڑ گھرا دیئے، 28 مئی کو محنت مشقت کرنے والے عظمت شاہ کو کلاشنکوف کی فائرنگ سے بیدردی سے قتل کیااور سوئم کے اپنی دہشت پھیلانے کے لئے دوبارہ فائرنگ کی اب راضی نامہ کے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں،ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مقتول عظمت شاہ کے بھائی خطیب سید اظہر شاہ اور سید اصغر شاہ نے کہا کہ ان کا تیس سالہ بھائی جو کہ گاڑی چلا کر اپنی گزر بسر کر رہا تھا 28مئی کو آفتاب احمد سواتی نے معمولی توں تکرار پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کیا اور اسکی گاڑی کھائی میں دھکیل دی، ملزم بااثر ہے علاقہ میں اپنی دھاک بٹھانے کے لئے ہر تیسرے آدمی پر کلاشنکوف تان لیتا ہے،ملزم نے دعا پر جاتے ہوئے عظمت شاہ کی گاڑی کو راستے میں روک کر بے دردی سے قتل کیا راضی نامے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے۔ بااثر ملزم ملی بھگت سے کیس کی شنوائی بھی نہیں ھونے دے رہا ہے،جب کے اس حوالے سے پولیس بھی بے بس دکھائی دے رہی ہے،انہوں نے بتایا کہ وہ سفید پوشی سے زندگی بسر کررہے ہیں اور علاقہ میں ان کا ایک ہی گھر ہے جب کہ مدمقابل انتہائی بااثر ہیں، مقتول کے لواحقین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!