لوئرتناول کی معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت بابا علی محمدخان کوسپردخاک کردیاگیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)لوئر تناول رکڑاں پنڈ کرگو خان کی مشہورو معروف مذہبی سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت بابا علی محمدخان دار فانی سے کوچ کرگئے مرحوم انتہائی شفیق نرم دل خداترس اور انسانیت کادرد رکھنے والے فرشتہ صفت انسان تھے۔علاقے کی فضا سوگوار رہی مرحوم کے بیٹے پوتے اور اہل عیال شدت غم سے نڈھال تھے مرحوم کی نماز جنازہ رکڑاں پنڈکرگوخان میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں وکلا برادری پولیس کے افسران سول سوسائٹی کے علاوہ اہلیان علاقہ نے قرب وجوار سے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔.

ذرائع کے مطابق لوئر تناول رکڑاں پنڈ کرگو خان کی مشہورو معروف مذہبی سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت بابا علی محمدخان دار فانی سے کوچ کرگئے مرحوم انتہائی شفیق نرم دل خداترس اور انسانیت کادرد رکھنے والے فرشتہ صفت انسان تھے۔علاقے کی فضا سوگوار رہی مرحوم کے بیٹے پوتے اور اہل و عیال شدت غم سے نڈھال تھے مرحوم کی نماز جنازہ رکڑاں پنڈکرگوخان میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی،سابق تحصیل ممبر حاجی نعیم خان لودھی،سابق ضلعی نائب ناظم کامران گل نومی ایڈوکیٹ،عادل خان جدون، سابق ضلع ممبر جاوید خان،حاجی عزیزالرحمن،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا بابوخوشحال خان،ہارون خان تنولی،الیاس خان تنولی،حاجی بیدار خان تنولی، پیرخان تنولی،ڈاکٹر شفیق تنولی،عارف تنولی،ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی سب انسپکٹر سعید یدون سب انسپکٹر مشتاق خان و دیگرکلا برادری سول سوسائٹی کے علاوہ اہلیان علاقہ نے قرب وجوار سے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی رسم قل بروز جمعہ حاجی علی حیدر خان رکڑاں پنڈ کرگوخان میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!