باسط خان جدون نے حویلیاں کینٹ کے پانی کا مسئلہ حل کروالیا۔

پشاور: صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی نے حویلیاں کینٹ کے محلہ شیخاں،محلہ تنولی،محلہ خاکسار مدینہ،محلہ سادات،محلہ جدون آباد،محلہ خان باز،محلہ حاجی خیل، محلہ ذین العابدین روڈ کے لئے نئے ٹیوب ویل کی منظوری دے دی۔ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ حویلیاں ارشد خان اور تحریک انصاف کے رہنما ء باسط خان جدون نے پشاور سیکریٹریٹ میں صوبائی وزیر قلندر لودھی سے ملاقات کی اور ان کو کینٹ سول آبادی میں پینے کے صاف پانی کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر قلندرلودھی نے حویلیاں کینٹ کی سول آبادی کیلئے نئے ٹیوب ویل کی منظوری دیتے ہوئے جلد کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments