ہمارا فیس بک پیج

ضلع ایبٹ آباد کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹوں کو بند کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد اور بینظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال کے علاوہ تمام بی ایچ یوز اور سول ہسپتالوں کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤکوزیادہ سے زیادہ روکا جا سکے ڈاکٹر، انتظامیہ، ہیلتھ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ دونوں ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ا یبٹ آباد میں پرائیویٹ بڑے ہسپتالوں میں کم سے کم آئیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے صرف ایسے لوگوں کو ہسپتال لایا جائے جو انتہائی ناگزیر ہیں اور ایمرجنسی کی صورتحال ہے تمام ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ اور کرنٹینا سنٹر بنا دیئے گئے ہیں اور ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل عملے اور نرسز نے اس وائرس سے نمٹنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے تاہم سرکاری اور نجی سطح پر ابھی تک کرونا کی تشخیص کیلئے ہزارہ میں کوئی تشخیصی مرکز نہیں بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے ٹیسٹ کی تشخیص میں ٹائم زیادہ لگ رہا ہے بلکہ ان پر اخراجات بھی زیادہ ہو رہے ہیں کرونا کے مرض کی تشخیص میں زیادہ ٹائم لگنے کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ اور عوام دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے اگر اس مسئلے کو صوبائی حکومت دور کر دے تو اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!