ہمارا فیس بک پیج

پٹن کلاں کے مضبوط جنبہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نذیر عباسی ایم پی اے جان محمد قریشی، ستار قریشی اور تحریک انصاف کی متحرک خاتون رہنماء سردار ارم یاسر و دیگر کی کاوشیں رنگ لائی مضبوط جنبہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی آج ایبٹ آباد علی اصغر خان ڈویزنل صدر پی ٹی ای ہزارہ ریجن کی رہائشگاہ پر ایبٹ آباد کی پوری قیادت کی موجودگی میں باضابطہ طور پر پی ٹی آی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ایبٹ آبادممبر صوبائی اسمبلی نزیر احمد عباسی، علی اصغر خان ڈویزنل صدر ہزارہ ڈویژن، ایم این اے علی خان جدون، ملک صفدر اعوان رہنماہ پی ٹی ای ضلع ایبٹ آباد نے شمولیت اختیار کرنے والوں کے خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر دریڑ یو سی پٹن کلاں ضلع ایبٹ آباد کے رہنماہ محمد لیاقت قریشی چیئرمیں وی سی ون عبدلستار قریشی چیئرمیں وی سی بانڈی چمیالی ماجد قریشی چیئرمیں وی سی سیالکوٹ ذوالفقار قریشی،رہنماہ پی ٹی آئی ضلع ایبٹ آباد جان محمد قریشی، ارم یاسر عباسی ناہب صدر پی ٹی ای ضلع ایبٹ آباد وومن ونگ، فیصل قریشی یوتھ صدر ضلع اور دریڑ وی سی ون یو سی پٹن کلاں کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی سردار صاہم قریشی عارف قریشی عرفان قریشی ساجد آصف شہزاد قریشی حاجی امیر افضل وغیرہ شامل تھے۔
اس موقع پر دریڑ لنک روڈ پی سی سی کے لہے بھی قیادت سے خصوصی طور پر بات چیت ھوئی جس پر علی خان جدون، علی اصغر خان و ایم پی اے نذیر عباسی نے یقین دلایا کہ تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوامی محرومیوں کا خاتمہ اولین مشن ہے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!